منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی کی طبیعت اچانک بگڑگئی ،فور ی طور پولی کلینک منتقل کر دیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم این اے منیر اورکزئی کی طبعیت بگڑ گئی، پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ حال ہی میں صحتیاب ہوئے ہیں۔منیر اورکزئی صحتیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ڈپٹی اسپیکر نے منیر اورکزئی کے لیے

فوری ڈاکٹرز کو طلب کیا جب کہ اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کو سنبھالا دیا تاہم کچھ دیر بعد منیر اورکزئی کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔ہسپتال منتقلی کے دور ان منیر اور کزئی کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی اور ویل چیئر سے خود اٹھ کر ایمبولینس میں بیٹھے۔ بلڈ پریشر کے باعث کے رکن قومی اسمبلی دوران اجلاس اپنی نشست پر گر ے ۔ ہسپتال منتقلی کے دور ان صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس پر منیر اورکزئی نے جواب دیا کہ میں اب خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…