لاہور (این این آئی) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر ) سید حماد عابد نے کہا ہے کہ تین دن کے لاک ڈائون میں ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے قانون شکن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سی ٹی او نے یوم علی کے موقع پر سرکلر روڈ، راوی روڈ اور لوئر مال کا وزٹکرکے مختلف ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک کی
روانی کا جائزہ لیا۔ انتظامات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پرمخصوص پوائنٹس سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کروایا گیا ہے۔ پیر مکی یو ٹرن سے جانب داتا صاحب اور کچہری چوک سے جاب داتا صاحب مکمل ڈائیورشن ہے۔ موری گیٹ پر دونوں اطراف پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ باغ علی مسجد سے موچی گیٹ، دیلی گیٹ اور اکبری گیٹ پر بھی کینٹنرز لگائے گئے ہیں اور آزادی فلائی اوور اور کچہری چوک سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بجھوایا جا رہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے۔ شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ۔لائن 15 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔