بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام بھی محدود کردیا گیا 

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام بھی محدود کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیاری ضابطہ کار ( ایس او پیز) کے تحت کم سے کم لوگ اعتکاف بیٹھے ، 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو اعتکاف کی اجازت نہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صرف 15 افراد کو اعتکاف اجازت دی گئی ، فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والے افراد کا پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا دوسری جانب وفاق المدارس کے سیکرٹری

جنرل قاری حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ مذہبی جوش و خروش سے منانے کی اجازت دی جائے۔قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی چند شقوں سے انحراف کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں اعتکاف کی اجازت ہے ۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں، اعتکاف تو خود آئسولیشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…