اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اکیس ویں رمضان کی بڑی رات ہے ، (آج)جمعہ مبارک اور یوم علی بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی خطرناک وبا کی وجہہ سے آپ اپنا تحفظ کریں ، اپنے بچوں کا تحفظ کریں اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی عبادات
اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکر ، ہمارے ڈاکٹر ،ہماری نرسز ،ہمارے پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں ،اپنی صحت اور زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکیں ، ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاھتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں ۔