کوئی اٹھارہویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے عمران خان کی حکومت میں کیا کام نہیں ہو سکتا ؟ انتباہ جاری

15  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئی اٹھارہویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد آئینی ترمیم کے سینیٹ میں اپوزیشن کے چودہ بل زیر التواہیں ،حکومت کے دو بلز ہیں اٹھارہویں ترمیم میں ترامیم کا کوئی بل نہیں ،کہا جا رہا ہے اٹھارہویں ترمیم لے لو ،نیب آرڈیننس لے لو ،عمران خان کی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا،

سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کے کہنے پر بلایا ،کیا تجاویز لائحہ عمل دیا ،سب کے سامنے ہے؟اچھی تجاویز پر تمام متعلقہ اداروں کو بھیجیں گے ۔ جمعرات کو اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ رقت آمیز دعا کی بات کی مشکل میں اللہ کی طرف رجوع کیا جاتاہے ،یہ اجلاس اپوزیشن کے کہنے پر بلایا ،کیا تجاویز لائحہ عمل دیا سب کے سامنے ہے،ایوان کو یقین دلاتے ہیں اچھی تجاویز پر تمام متعلقہ اداروں کو بھیجیں گے ،کورونا نے مغربی ممالک کی آہنی دیواروں کو نہیں چھوڑا ،کہاں غلطی ہوئی کہتے ہیں تفتان سے کورونا آیا ،ڈبلیو ایچ او عالمی مالیاتی اداروں نے غربت اور بھوک سے وسیع پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا ،فوڈ چین کو بہتر منیجک کر کے یہ تاثر غلط ثابت کیا ،احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت سے رقم مستحقین تک پہنچائی۔معاون خصوصی پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آئینی ترمیم کے سینیٹ میں اپوزیشن کے چودہ بل زیر التواہیں ،حکومت کے آئینی ترمیم کے دو بل زیر التواہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے آئینی ترمیم کے ،26بلز زیر التو ہیں ،حکومت کے دو بلز ہیں اٹھارہویں ترمیم میں ترامیم کا کوئی بل نہیں ،کوئی اٹھارہویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے اٹھارہویں ترمیم لے لو نیب آرڈیننس لے لو ،عمران خان کی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دیہاڑی دار اور نجی ادروں سے بے روزگاروں کی بات کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…