اسلام آباد (این این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مطلوب ملزم قرار دے دیا۔اپنے سوشل میڈیا بیان میں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مطلوب ملزم خود کو خادم اعلیٰ بتاتا ہے، کاروبار
شوباز اینڈ سنز کمپنی اور 23 جعلی کمپنیوں کا مالک ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے صدر مسلم لیگ ن کو کیش بوائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ ڈالر اپنے جعلی اکاؤنٹس میں حاصل کرتے ہیں اور ذرائع آمدن نامعلوم ہیں، اس وقت انصاف کے لیے چلا رہے ہیں۔