جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد اکبر سے پوچھتا ہوں نیب کو ہدایت دینے کا اختیار کس نے دیا نیب پراسیکوٹر سپریم کورٹ کے پچھلے دروازے سے دم دبا کر بھاگے ، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو چیلنج ہے ،کسی کمپنی کے ساتھ شہباز شریف کا تعلق ثابت کرے ،جتنے چیک دکھائے گئے انکا تعلق شہباز شریف کے ساتھ ثابت کریں ،شہزاد اکبر لندن نہیں جارہے ڈیلی میل سے معافیاں مانگ رہے ہیں،شریف خاندان کا سارا کاروبار پاکستان کے قانون کے مطابق ہے ،ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے

،شہباز شریف اور نواز شریف کی دشمنی میں ملک کو بدنام نہ کریں ،عوام مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس، پانچ سو سات ارب روپے کے چینی پر ڈاکے کو عوام نہیں بھولے گی ۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر کی جھوٹے الزامات پر مبنی کانفرنس دکھائی گئی ،شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ چینی کمیشن رپورٹ پیش کرے گا ،چینی کمیشن رپورٹ میں بتائے گا کس طرح عمران خان اور عثمان بزدار نے ڈاکہ مارا،بلین ٹری اور بی آر ٹی کے منصوبے کس کو ملے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملی ہیں ،بتایا جائے کن کے جیبوں میں پیسہ گیا ،شہباز شریف پر فرنٹ مین، کمپنیوں اور ٹھیکوں کا الزام لگایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے زلزلے کا پیسہ کھایا مگر برطانوی حکومت نے جواب دیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کی نے گھسی پٹی باتیں کیں،جن پر کمیشن بنا ان کی چوری کا جواب نہیں ،بی آرٹی کے کھڈوں کے پیسے عمران خان کی۔جیب میں گئے ،اس پیسے بنی گالہ کا محل بنا اور زمان پارک میں کروڑوں کا گھر بنا۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کو چیلنج ہے کسی کمپنی کے ساتھ شہباز شریف کا تعلق ثابت کرے ،جتنے چیک دکھائے گئے انکا تعلق شہباز شریف کے ساتھ ثابت کریں ،دس کمپنیوں کا تعلق شہباز شریف سے بتا دیں ،کمپنیوں میں کوئی کرپشن ہوئی ہے تو عوام کے سامنے پیش کریں ،یہ جھوٹ کا پلندہ بنا کر اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ

نیب کہتی ہے کہ آپ اپنے بچے کی گاڑی پر کیوں آئے ،شریف خاندان کا سارا کاروبار پاکستان کے قانون کے مطابق ہے ،شہباز شریف نے پچپن سو میگا واٹ بجلی پیدا کی،بتائیں کس منصوبے سے پیسہ کھایا گیا ،آٹا چینی چوری کے پانچ سو ارب کھایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج ہے کسی قسم کا غیر قانونی کام ثابت کردیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے ،مسلم لیگ ن نے عوام کی

خدمت کی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہزاد اکبر لندن نہیں جارہے ڈیلی میل سے معافیاں مانگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لندن میں شہباز شریف نے کیس کررکھا ہے مگر عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،سپریم کورٹ سے نیب بھاگ گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس، پانچ سو سات ارب روپے کے چینی پر ڈاکے کو عوام نہیں بھولے گی ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور نواز شریف کی دشمنی میں

ملک کو بدنام نہ کریں ،روز جھوٹے الزامات لگاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ماسک میں بھی کرپٹ حکومت نے کرپشن کی ،ماسک کو اسمگل کردیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ چوروں نے عوام کے لیے اس ماسک کو بھی نہیں چھوڑا ،کیا چور بھی حیران ہوتے ہیں ،خان صاحب ادویات اسکینڈل پر حیران ہوگئے ،نیب حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس دائر کرتا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے آج نوٹنکی لگائی ،شہزاد اکبر نیب کو ہدایت نامہ

جاری کردئیے تھے ،شہزاد اکبر نے کہا ریفرنس جلدی دائر کرنے کی ہدایت کی ،شہزاد اکبر نے دوسری ہدایت کی جس میں وہ نیب کی کارکردگی بہتر کرنے کا کہا ،شہزاد اکبر نے نیب کو ٹپس دیں ،مرزا شہزاد اکبر سے پوچھتا ہوں کہ نیب کو ہدایت دینے کا اختیار انہیں کس نے دیا ،نیب پراسیکوٹر سپریم کورٹ کے پچھلے دروازے سے دم دبا کر بھاگے ۔ انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس میں جھوٹ بولنے پرقوم سے معافی مانگیں۔

انہوںنے کہاکہ نیب کی کیسی کیسز میں سبکی ہوچکی ہے،شریف خاندان کو ایک کیس میں پانچ سو نوٹس کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا اور چینی کی چوری میں جہانگیر ترین کو کتنے نوٹس بھیجے ،نوٹس بھیجنا نیب کا بہترین مشغلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کی لندن کی تصاویر نہیں بھولے ،لندن میں کس ریکارڈ کی ہیرا پھیری کرنے گئے ،شہباز شریف نے سرکاری منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان آج تک ایک اینٹ نہیں لگا سکا ،شہزاد اکبر صاحب نام نہاد احتساب ہورہا ہے،ٹھیکے یا منصوبے کا نام باتیں جس میں کرپشن ہوئی ہو،جو چیک لہرائے گئے اس میں کہاں شہباز شریف کا نام ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے اس پارلیمنٹ لاک ڈاؤن توڑا ،شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے انہیں پبلک میں جانے سے روکا ،ڈاکٹر کی ہدایت ہر شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ،نہ ہم الزام لگاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو ٹی وی سے معلوم ہوتا ہے وہ وزیراعظم ہیں ،چینی میں اضافے کی عمران خان نے اجازت دی ،ڈالر کی قیمت بڑھائی گئی ،چوری ہوئی اس لیے تحقیقات ہوئیں ،فارن فنڈنگ میں عمران خان پیش نہیں ہورہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…