اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی جس میں طارق بشیر چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بیس سال پرانے کیسز کس کے کہنے پر
کھولے گئے،مسلم لیگ ق نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھادیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیب کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے وزیراعظم سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ وزیراعظم کو مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ق)نے کہاکہ کیا چیئرمین نیب نے خو د سے اقدام اٹھایا یا کسی کے کہنے پر کیا، تحقیقات کی جائیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ معاملے کی چھان بین کروا کے آپ سے دوبارہ رابطہ کروں گا، وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ بار بار پرانے کیسوں کو کس لئے کھولاجاتاہے۔طارق بشیر چیمہ انے کہاکہ پورا ملک اس وقت کورونا کی ایمرجنسی میں ہے، ایسے وقت میں چیئرمین نیب پرانے معاملات کیوں کھول رہے ہیں۔