لاہور(این این آئی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نئے ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام، سینٹر یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کے اطراف مسجد کے پاس تعمیر کیا جارہا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق اس سینٹر میں میل اور فیمیل ڈاکٹرز کے علاوہ ماہر نفسیات بھی تعینات کی جائے گی جو جو ڈیپریشن اور دیگر ذہنی امراض کا شکار
طالبعلموں کو کونسلنگ فراہم کریں گے۔ پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلبا ء کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور انہیں تدریس اور تحقیق کے لیے ساز گار ماحول اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہیلتھ کیئر سینٹر میں 24گھنٹے ایمبولینس بھی تعینات رہے گی۔ اس سے قبل جی سی یونیورسٹی میں ڈاکٹر کا کلینک ایڈمن بلاک کے اندر واقع تھا۔