ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے حملے ہیلتھ کئیر ورکرز پر تھم نہ سکے ،مزیدکتنے افراد زد میں آگئے ؟ افسوسناک صورتحال  

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے حملے ہیلتھ کئیر ورکرز پر تھم نہ سکے ، تعداد میں مسلسل اضافہ،24 گھنٹوں میں مزید 30 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوگئے ،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 912 تک پہنچ گئی۔ بدھ کو وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ابتک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 11 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،

چوبیس گھنٹوں میں مزید 20 ڈاکٹرز متاثر،تعداد 486 ہو گئی، کے پی کے میں سب سے زیادہ 264 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے ،پنجاب میں 184, بلوچستان میں 145، سندھ 189 اسلام آباد میں 99 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے ، رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ،تعداد  146 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے دیگر 280 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 198 ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا کو شکست دی، اور ڈسچارج ہو گئے، میڈیکل سے وابستہ 146 افراد مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج ہیں،تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق 557 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…