اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء نے رمضان المبارک کے دوران پاکستانی کھانے بنانا سیکھنے لگے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
نے چنا چاٹ بنانے کی ترکیب کی ویڈیو اپلوڈ کر دی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ تروتازہ رمضان منانے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے،رمضان میں معاشرتی دوری اپنانے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ چھوٹے چھوٹے طریقے تلاش کریں۔