بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں شاہ محمود قریشی سے متعلق کیا انکشاف کیا تھا ؟ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں ؟لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ،زرتاج گل حیرت انگیز تفصیلات سامنے لے آئیں

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں ؟،ایک طرف لندن سے کرونا سے لڑنے آئے اور ورچوئل سیشن کی مخالفت کی ،جب سیشن بلایا تو کرونا سے ڈر کر یہاں نہ آئے ،دوسروں کو سیشن میں دھکیل دیا خود گھر بیٹھ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے کرونا کی وجہ سے نیب جانے سے انکار کیا پھر پیش بھی ہوگئے

،یہاں خواجہ آصف نے چین سے طلبا لانے کا مطالبہ کیا ،حکومت پر تنقید کی گئی مگر عملا حکومت کا فیصلہ درست ثابت ہوا ،گیلپ سروے نے بتایا وزیر اعظم نے جو اقدامات لئے وہ بہتر تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بارہ ہزار کیش دیاگیا کسی کے ڈیرے پر نہیں دیئے گئے ،کوئی لمبی لائن لگی نہ ہی سیاسی رشوت دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں 23ارب روپے احساس پروگرام کے لئے شفاف انداز میں دیئے گئے ،ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی ادارے کرونا میں پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں 22ہزار لوگوں پودے لگانے کے لئے نوکریاں دیں ،پنجاب میں سترہ ہزار گرین نوکریاں دی ہیں ،باقی صوبوں میں بھی گرین جابز دی ہیں ،یہ حکومت کے اقدامات تھے جن سے ایئر کوالٹی بہتر ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ بڑے شہروں میں زیادہ ٹریفک پر پابندی لگانے کا قانون بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین گھروں سے جس بے احتیاطی سے نکلی ہیں وہ افسوس ناک ہے ، انہوںنے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں لکھا ہے کہ ان کی رہائی میں ایک ہی شخص شاہ محمود قریشی رکاوٹ تھا ،سندھ حکومت نے آٹھ ارب کی بجائے ایک ارب کا پرانا راشن پہنچایا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس پر بڑا اعتراض ہے مگر وہ غیر سیاسی ہے،۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…