بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

” نیب نے شہبازشریف سےذاتی خرچ سے متعلق سوال کیا تو وہ کہتے رہے کہ 10کے قریب بھینسوں کا دودھ بیچ کر وہ اپنا گزارا کرتے ہیں”،حمزہ شہباز کی ضمانت کیوں نہیں ہو رہی؟انکے خلاف کس قسم کے ثبوت ہیں؟ شہزاد اکبر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے درجنوں کمپنیاں اپنے ملازمین کے نام پر بنائی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے جن ملازمین کے نام پرکمپنیاں بنائی گئیں ان کی تنخواہیں 18 ہزار سے 70 ہزار تک ہیں اور ثبوت کے طور پر چیک کی کاپیاں بھی موجود ہیں۔

نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب نے بتایا کہ شریف فیڈ مل اور رمضان شوگر مل کے ملازموں کے نام پر کمپنی بنائی گئی، اور رقم منتقل کی گئی، اس کے علاوہ چنیوٹ پاور کے ملازم اور ماڈل ٹاؤن رہائش کے چپڑاسی کے نام پر بھی کمپنی بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سب ملازمین کے بے نامی اکاؤنٹس میں 17 ارب 40کروڑ روپے جمع ہوئے جب کہ یہ سب ملازمین ان کے ہیں اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں رجسٹرڈ ہیں، ایک 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ والے ملازم کے اکاؤنٹ میں 450 ملین ٹرانسفر کیے گئے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد نیب کے پاس موجود ہیں، نیب کو چاہیے یہ مقدمہ تیار ہے اسے فائل کرے، یہ تمام تحقیقات ہو چکی ہیں، میرے اختیار میں گرفتاری نہیں ہے، اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو شہباز شریف بے شک لندن میں مقدمہ کریں میں تیار ہوں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جو شواہد ان کے خلاف ہیں اس سے ان کا بچنا ممکن نہیں، یہ میں نہ مانوں کی رٹ جتنی چاہیں لگالیں، ثبوت سامنے آچکے ہیں، 10 سال میں اس خاندان کے اثاثوں میں ہو شربا اضافہ ہوا ہے۔معاون خصوصی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ مجھے لندن کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے لیکن ایسا تو کچھ نہیں ہوا، آپ نےکہا تھا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا،اب اس سے زیادہ آپ کو کتنے ثبوت چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ باہر کہتے ہیں میرے بچے ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے کہتے ہیں کہ وہ بالغ ہیں میرا کوئی تعلق نہیں،جیسے ہی گرم ہوا چلتی ہے یہ لندن بھاگ جاتے ہیں اور اب گرم ہوا آنے والی ہے۔نواز شریف کے حوالے سے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے لمحہ بہ لمحہ پلیٹیلیٹس کا کاؤنٹ چل رہا تھا لیکن نہ تو اب علاج اور نہ آپریشن کی کوئی خبر آرہی ہے ، 3 ماہ ہوگئے لیکن نوازشریف کا آپریشن نہ ہوا، کورونا کا علاج تو ملا نہیں مگر لگتا ہے ان کا علاج مل گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…