اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جو ایک دن میں کورونا سے صحیتاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی، ہمیں مہذب قوم کو ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں،
اپنے اہل و عیال اور خود کو کورونا سے بچانے کا واحد ذریعہ احتیاط ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دینی ہے۔دوسری جانب مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341 اور ہلاکتیں 234 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نےکہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔