نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے کہاہے کہ ان کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی ترجمان نے بتایاکہ جیک ڈورسی نے ملازمین کو بتایا کہ زیادہ تر افراد کو کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت
ہوگی۔کمپنی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملازمین گھروں سے کام کر سکتے ہیں، تو اگر کمپنی کے ملازمین نے چاہا کہ وہ آگے بھی گھروں سے ہی کام کریں تو انہیں اجازت دیدی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ضروری اور محفوظ سمجھیں گے تو دفتروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیں گے۔