ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادیاں کیسے کی جائیں؟چین نے کرونا کےسائے میں بڑے مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ لیا

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کی وباء کے باعث چین میں انٹرنیٹ پر شادیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہوتی ہیں، لیکن انٹرنیٹ پر شادی سے کورونا وائرس کی وباء کے اس دور میں بہت سوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔شاید اسی لیے انٹرنیٹ شادیوں کی اس نئی ریت کو فروغ دینے میں کورونا وائرس کی

جنم بھومی یعنی چین سب سے آگے ہے۔وہ جوڑے جو آسمانوں پر پہلے ہی بن چکے تھے، انہیں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب زمین پر اپنے رسمی بندھن سے کچھ عرصہ دور رہنا پڑا۔چینیوں نے اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈھ لیا ہے، اب انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن شادی با آسانی کی جا سکتی ہے۔سماجی دوری کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے مخصوص مقامات پر پابندی بھی اس نئی صورتِ حال کی بڑی وجہ ہے۔وہ لوگ جو تقریبات کے لیے مخصوص وینیوز اور ہالز بْک کرو اچکے تھے، اس طریقے سے سب سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔شادی کے لئے اس انوکھے طریقے کو عام کرنے کا سہرا چین کے ایک آن لائن ٹیچر کے سر بھی جاتا ہے، جو اپنی شادی پر دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کرنا چاہتا تھا۔اس نے لائیو اسٹریمنگ کا سہارا لے کر اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں اور اجنبیوں سے بھی خوب دعائیں لیں۔اِس لائیو اسٹریمنگ کو لگ بھگ 50 لاکھ افراد نے دیکھا، بعد ازاں دیگر جوڑوں نے بھی اس نیک کام کے لیے اس جدید طریقہ کار کو اپنا لیا۔ایسا نہیں ہے کہ شادی پر تحفے تحائف نہ ملیں، آن لائن مہمان، ورچوئل گفٹس اور کوائن بھی بھیج سکتے ہیں۔تقاریب میں اسپیشل ایفیکٹس کے استعمال سے مزہ دوبالا کیا جاتا ہے۔اب تک 50 سے زائد جوڑے، اس انداز میں شادیاں رچا چکے ہیں، سنگاپور میں بھی ’ا?ن لائن شادیوں‘ کوقانونی طور پر اپنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…