جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سپلی والوں کے بھی مزے،امسال کوئی طالبعلم فیل نہیں ہوگا، پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات سے متعلق سفارشات تیار کرلیں

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں جس کے مطابق امسال کوئی طالبعلم بھی فیل نہیں ہوگا، رواں سال امتحان نہ لینے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں سپلی لینے والوں کو بھی اوسط نمبرز دے کر پاس کرنے کی سفارش کردی گئی۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی گئی ہیں جن کے مطابق سپلیمنٹری، کمپوزٹ، رپیٹ اور امپروو کرنے والے طلبا کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبا ء کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر

طلبا ء اگلے سال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔ سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلبا ء کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا ء کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔پنجاب کی تیار کردہ تمام سفارشات کل وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاہم حتمی نوٹیفکیشن وفاق کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…