لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں تاجروں کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی اور مارکیٹوں کے کھلنے کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، آپ لوگوں نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں
اچھرہ، ٹاؤن شپ اور انار کلی بازار کی ویڈیوز دیکھیں تو خوف آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاؤن سے نہیں بچ سکتے، ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے کاروبار کا وقت نہیں بڑھا سکتے، رات گئے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔