راولپنڈی (این این آئی)روات میں دوبئی پلٹ ساتویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے 12 سالہ طالبہ زیادتی کیس کی تفتیش تبدیل کردی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں اے ایس پی سول لائن بنش فاطمہ تفتیش کریں گی،زیادتی کا شکار بچی اور اسکی والدہ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی
۔آرپی او آفس میں لیگل انوسٹی گیشن کے حوالے سے متعلقہ پولیس حکام نے طالبہ اور اسکی والدہ سے ملاقات کی ،ماں بیٹی نے اپنے وکیل سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ کی موجودگی میں تفتیشی افسران کے خلاف بیان دیا ۔ دونوں نے بیان دیا کہ سابق وموجودہ تفتیشی نے ملزمان کی.ملی بھگت سے کیس خراب کرنے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب کرونا وبا کے باعث ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ،متاثرہ طالبہ کا زیردفعہ 164 بیان قلمبند نہ ہو سکا .مدعیہ کے وکیل مسعود شاہ نے وکالت نامہ داخل کروا دیا ،ڈیوٹی سول جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیااور ضمن میں سمن طلبی جاری کر دیئے گئے ،مقدمے کی مدعیہ کی استدعا پر عدالت نے خاتون وکیل راجہ شہناز کو پیروی سے روک دیا ۔ عدالت نے کہاکہ مدعی مقدمہ کو حق ہے کہ وہ جسے چاہے وکیل مقرر کرے