سکھر(این این آئی)سکھر میں کرونا کے مزید 2 مشتبہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ایس ایس پی سکھر کے دوگن مین اور ڈی آئی بی انچارج بھی کرونا کے مریض نکلے، فوت ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن سکھر شامل ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں کرونا کے کیسز مزید تیزی سے بڑھنے لگے ہیں اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے منگل کے روز سکھر میں کرونا کے مزید دو مشتبہ مریضوں کی ہلاکت ہوئی جن میں سکھر کے
ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن عبدالرشید مہر بھی شامل ہیں جنہیں کرونا کے شبے میں گمبٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ اسی طرح سول اسپتال سکھر میں کرونا کے شبے میں داخل ایک 55 سالہ مریض ریاض ولد محمد عالم سمو بھی فوت ہوگیا جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ان کے دو گن مینوں اور ڈی آئی بی انچارج کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔