کراچی (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس نے سندھ کے ہر ضلع میں کیسز کے لحاظ سے کم سے کم دس فیصد خواتین کو نشانہ بنایا ہے۔شہر قائد کراچی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین کی شرح 27 فیصد ہے جبکہ سب سے کم کورونا سے متاثرہ خواتین کی شرح 12 فیصد میرپور خاص میں رپورٹ ہوئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرے نمبر پر شہر لاڑکانہ اور
تیسرے پر سکھر جبکہ چوتھے نمبر پر حیدرآباد میں خواتین کورونا کا شکار ہوئیں۔کراچی کے 9082 کیسز میں 27 فیصد جبکہ لاڑکانہ کے 285 کیسز میں 25 فیصد خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔اسی طرح سکھر کے 581 کیسز میں 23 فیصد جبکہ حیدرآباد کے 469 کیسز میں 20 فیصد کیسز خواتین کے رپورٹ ہوئے ہیں۔شہید بینظیر آباد کے 163 کیسز میں سے متاثرہ خواتین کی شرح 15 فیصد اور میرپور خاص کے 23 کیسز میں سے متاثرہ خواتین کی شرح 12 فیصد ہے۔واضح رہے کہ وبائی بیماری کورونا کا شکار ہونے والی خواتین کی عمریں 20 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔