بہاولنگر(این این آئی) حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ‘ گریڈ 14 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ملازمت میں آنے سے قبل ان کے ذرائع آمدن کیا تھے اور دوران ملازمت ان کے
اثاثے کہاں تک پہنچے اس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں افسران کی جانب سے فراہم کی جانیوالی تفصیلات کی روشنی میں ان کے اثاثوں کی خفیہ مانیٹرنگ کے ذریعے چھان بین کی جائیگی اور غلط بیانی کرنیوالے افسران و ملازمین کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔