جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گزشتہ روز حالات دیکھ کر ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو، ڈاکٹروں نے جواحتیاطی تدابیر  پر عمل نہ کیا گیا تو پھر کیا ہو سکتا ہے ؟ حکومت نے شہریوں کو انتباہ کر دیا 

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو،ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اگر بے احتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی ،

امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے،عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگر فورس کی مقامی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی ،صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائگر فورس کو ضلعی انتظامیہ زمہ داریاں دے گی ،یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی ،رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے ۔ اسد عمر نے کہاکہ ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ،نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے ،تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسد عمرنے کہاکہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے ہیں، عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائگر فورس کو کھڑا کیا، ٹائیگر فورس کی مدد اور تعاون کرنا حکومت کی ذمیداری ہے، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی، وزیر اعظم کی ہدایت پر لوک ڈاؤن میں نرمی کی۔ اسد عمر نے کہاکہ اگر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کرونا سے محفوظ رہے ہیں، اگر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…