سلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق پی آئی اے حکام نے بتایا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ یہ
پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔قومی ایئر لائن کے حکام کے مطابق دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔