منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بلاول بھٹو کو پیار سے کہوں گا کہ جو کہنا ہے کھل کر کہیں کیونکہ ۔۔۔۔ میرا اصولی موقف آج بھی وہی ہے جو میں نے ریمنڈ ڈیوس والے ایشو پر لیا تھا بلاول کی شدید تنقید پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ردعمل جاری کرتے ہوئے کیا کہہ دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیار سے کہوں گا کہ جو کہنا ہے کھل کر کہیں۔بلاول بھٹو کی میڈیا بریفنگ کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میرا اصولی موقف آج بھی وہی ہے جو میں نے ریمنڈ ڈیوس والے ایشو پر لیا تھا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آخر پیپلز پارٹی کو میری کون سے بات بری لگی ہے؟ ہم سندھ کے ساتھ بے وفائی کبھی نہیں کرسکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی ٹھیکے داری صرف آپ کے پاس نہیں، ہم بھی سندھ سے محبت رکھتے ہیں، سندھ ہمارا حصہ ہے، سندھ کی ثقافت سے ہم پوری طرح واقف ہیں۔انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت سے واقف ہیں، بلاوجہ اس بات کو ایشو نہ بنائیں، پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کے سندھ نہ آنے کی تشنگی بھی جلد دور ہوجائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی پر تنقید کی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…