جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر صاحب!ہمیں پتا ہے آپ نے اپنا لوہا کیسے منوایا، آپ کوکس نے وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی میں کونسا کھیل ،کھیل رہے ہیں ؟ بلاول بھٹو زرداری نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ اپنا سندھ کارڈ سے متعلق بیان واپس لیں، یا استعفا دیں، اس قسم کی بیان بازی ناقابل برداشت اور وفاق کیلئے نقصان دہ ہے، وفاقی وزیر صاحب!ہمیں پتا ہے آپ نے اپنا لوہا کیسے منوایا، آپ کوکس نے وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا، اب یہ وزیر پی ٹی آئی میں بھی وہی کھیل رہا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

دوسرا سال ہے کہ حکومت ٹڈی دل کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔ ٹڈی دل صرف کسان کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔ یواین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کو زیادہ خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کو ہیلتھ ورکرز کے ریلیف کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔سندھ حکومت ہیلتھ ورکرز کو رسک الاؤنس دے گی۔ دنیا بھر میں نرسیں اپنی جان خطرے میں ڈال کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ وبائ￿ سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کنٹریکٹ پر بھرتیاں کررہی ہے، بعد میں ان کو کنفرم بھی کریں گے۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے تھا، ان کی ذمہ داری ہے، وہ وزیرصحت بھی ہیں، ان کو ہاؤس میں آکر صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر کہتا ہے کہ ہمیں سندھ سے بو آرہی ہے؟ کس قسم کی بیان بازی ہے؟ جب ہم بلوچستان کے ساتھ زیادتی اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہم ان کی بات کرتے ہیں، تو کیا ہم بلوچستان کارڈ کھیلتے ہیں، جب جنوبی پنجاب کی پسماندگی، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کی بات کرتے ہیں تو کیا ہم کوئی کارڈ کھیل رہے ہیں؟وزیرخارجہ اپنا بیان واپس لیں ، اگر بیان واپس نہ لیا تو استعفا دیں، اس قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کریں گے، اس سے وفاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میں آپ کی طرف ہاتھ بڑھانے کی بات کررہاہوں، لیکن آپ منہ پر تمانچہ لگا رہے ہیں؟ کیا مطلب ہے آپ اپنا سندھ میں سیاسی لوہا منوایا منوائیں گے؟ یہ وقت سیاسی لوہا منوانے کا ہے؟ہم اس وقت پنجاب میں سیاسی لوہا منوانے یا الیکشن جیتنے

کا نہیں سوچ رہے ہیں۔ہم صرف پاکستان کے عوام کی زندگی کے بارے سوچ رہے ہیں۔وفاقی وزیر صاحب!ہمیں پتا ہے آپ نے اپنا لوہا کیسے منوایا، ہمیں مجبور نہ کریں ساری باتیں قوم کے سامنے لے کر آئیں، مجھے تو پتا ہے جب یہ وزیرہمارا وزیر تھا، کس نے اپروچ کیا اور کس نے وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا، اب یہ وزیر پی ٹی آئی میں بھی وہی کھیل رہا ہے،

پی ٹی آئی یا عمران خان کا نہیں بلکہ اپنا سیاسی لوہا کھیلنے کا کھیل رہا ہے۔یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، ہمارے ہیلتھ ورکرز شہید ہورہے ہیں، 11ہیلتھ ورکرز شہید ہوچکے ہیں، 600پاکستانی انتقال کرچکے ہیں۔ہم نے ذمہ داری اور غیرسیاسی طریقے سے مفاہمت سے اپنی عوام کی جان بچانی ہے۔میں نے شروع دن سے ہی مفاہمت کی بات کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…