جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیاسندھ میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ، وزیراعلی سندھ میں عوام کو دو ٹوک پیغام جاری کر دیا 

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔کورونا صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سندھ میں 4 ہزار 64 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سندھ میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 99 ہزار 117 کیے جاچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں

مزید 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12 ہزار 610 ہوگئی ہے، جن میں سے اب تک 2 ہزار 229 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 10163 مریض زیرعلاج ہیں، 8668 مریض گھروں جب کہ 915 آئسولیشن مراکز اور 580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک دن میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 218 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494 ہوگئی، ضلع جنوبی 124، ضلع شرقی 92 اور ضلع وسطی میں 63 نئے کیسز سامنے آئے، کورنگی 51، ضلع غربی 45 اور ملیر میں 37 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ جیکب آباد 41، حیدرآباد 24، گھوٹکی 22، سکھر 9 ، ٹنڈوالہیار 4، لاڑکانہ 3 جب کہ ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں 2، 2 مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔مراد علی شاہ نے لاک ڈائون کے حوالے سے خبردار کہا کہ گزشتہ روز لاک ڈان کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…