اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے تمام مراکز کی دکانوں کومشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں پیر سے جمعے تک ہفتے میں 5 دن کھلی رہیں گی، تمام دکانیں سحری سے شام 5 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تاجراور ٹریڈ یونین ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے کے ذمہ دارہوں گے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔