اسلام آباد(این این آئی) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے 11سے 17مئی تک 9 پروازیں آپریٹ کرے گی جس میں سے 7 اسلام آباد ،2 پروازیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پروازیں پاکستان سے لندن،
مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق پہلی پرواز 11مئی کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے جبکہ لاہور سے 13 مئی کو خصوصی پرواز لندن روانہ ہوگی ،14مئی کو اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔15مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیے خصوصی پرواز اڑان بھرے گی جب کہ 16 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد 17 مئی کو آخری پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔