وفاقی حکومت کا ایف آئی اے کی تنظیم نو کا فیصلہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دیا

12  مئی‬‮  2020

سلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا جس کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کی تنظیم نو کا ٹاسک موجودہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو سونپ دیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تنظیم نو کے تحت پہلی مرتبہ ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے سمیت ساڑھے بارہ سو نئی آسامیوں کی

بھی منظوری دی گئی ہے۔حکومت کے اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایا کہ تنظیم نو کی سفارشات وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم آفس کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھیں جنہیں توثیق کے بعد وزیراعظم آفس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی جس کی صدر نے حتمی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں بڑی تعداد میں گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک مزید نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ ایف آئی اے میں اب گریڈ 21 کا ایڈیشنل ڈی جی بھی تعینات ہوگا، یوں تنظیم نو کے تحت گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا نیا عہدہ بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر عہدے کی مزید 7 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے گریڈ 19 کی مزید 4 جب کہ گریڈ 18 کے 28 نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری ہوگی۔ ایف آئی اے میں 56 نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، 7 سپرنٹنڈنٹس،97 انسپکٹرز اور 121 نئے اے ایس آئی بھرتی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جلد وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وزارت خزانہ سمیت اکاؤنٹینٹ جنرل کو بھی انتظامات کیحوالے سے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے نئے عہدوں پر شفاف اور جلد تعیناتیوں کی ہدایت بھی کردی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…