کراچی (این این آئی) سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاؤنیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، پروفیسر نصرت شاہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ہیں۔رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس
سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی، نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نصرت شاہ سمیت متاثرہ 600 پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے دعا گو ہوں۔