محکمہ موسمیا ت نے گرمی کے ستائے روزے داروں کیلئے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

12  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہا ہے کہ مئی کو موسمِ گرما کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے، تاہم رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔ایک بیان میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پچھلے 5 سے 6 سال میں مئی میں مسلسل ہیٹ ویوز آتی رہی ہیں، مگر رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے، لاک ڈاون کے باعث صنعتیں بند ہیں، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ آلودگی میں کمی کے باعث ہیٹنگ نہیں ہو رہی، جبکہ مغربی ہواوں کے سسٹم بھی تواتر کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہواوں کے یہ سسٹم پاکستان کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں برسا رہے ہیں، ان سسٹمز کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے مزید کہا کہ حالیہ مغربی ہواوں کا سسٹم دوسرا یا تیسرا ہے، جبکہ مزید 2 سے 3 سسٹمز آ سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ مغربی ہواوں کے سسٹم کے باعث شہرِقائد میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے، جبکہ 16 مئی تک درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…