منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

موجیں ہی موجیں، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام طلبااگلی جماعتوں میں پروموٹ

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ آج اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تفصیل سے مشاورت ہوئی، کمیٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کو گزشتہ برس کی کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔ ہمیں طلبا کے مشکلات کا اندازہ ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

بورڈ قوانین میں بغیر امتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔ بورڈ امتحانات پر وفاق سے بات کرکے فیصلہ کریں گے۔ اس کے لیے ہمیں ایک وقت کے لیے ترمیم یا آرڈیننس لانا ضروری ہوگا۔سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد زندگی بدل چکی ہے، کوئی پتہ نہیں کب کورونا کی ویکسین بنے، ہمیں احتیاط سے کام کرنا ہوگا اور وائرس سے خود کو بچانا ہوگا، این سی سی کے اجلاس میں 15جولائی تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، یکم جون کو صوبہ سندھ کے اسکول نہیں کھلیں گے، اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…