بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے باوجود شہر اور گردونواح میں کاروبار کھل نہ سکا

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے باوجود شہر اور گردونواح میں کاروبار کھل نہ سکا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی اور چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد لاک ڈائون کے 50 ویں روز لاڑکانہ کے چھوٹے دکانداروں کی جانب سے صبح کے وقت دکان کھولنے کے دوران انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کھلی ہوئی

تمام دکانیں بند کروادیں جس کے باعث چھوٹے دکاندار بغیر کاروبار کیے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ سرہیہ پدھر اور صدیقی بازار کے چھوٹے دکانداروں نے دکان بند کروانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دکان کھولنے کا مطالبہ کیا، دوسری جانب لاک ڈائون کے دوران شہر کے بڑے شاپبنگ مال، ریسٹورینٹ اور دیگر بڑی کاروبار مراکز مکمل طور بند رہے جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے شہر کے تمام روڈوں کے دونوں اطراف کو کھول دیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو شدید گرمی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو میں صبح سویر تجارتی مارکیٹس آنے والے تاجروں کو پولیس نے دوکانیں کھولنے سے روک دیا جبکہ پولیس نے کھلی ہوئی دوکانیں بھی بند کروا دیں جہاں تاجروں کا ایس ڈی ایم آفیس کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…