پشاور(آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور میں تراویح کے دوران نمازی خالق حقیقی سے جا ملا نماز تراویح کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے نمازی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے گزشتہ شب رنگ روڈ پرواقع مسجد میں پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نماز تراویح کے دوران اچانک حرکت کلب بند ہونے پر سجد ہ میں رہ گیا ۔
نمازیوں کی جانب سے تراویح ختم کرنے کے بعد جب سکول پرنسپل حاجی فرید گل کو اٹھانے کی کو شش کی تو وہ خالق حقیقی سے جلا ملا تھا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا نماز تراویح کے دوران پشاور میں رواں رمضان المبارک کے دوران پہلا نمازی جا ن کی بازی ہار گیا ہے جنہیں گزشتہ روز اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔