لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ شہبازشریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے ۔ڈاکٹرز نے
سختی سے منع کیا ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کریں ،ڈاکٹرز کے مطابق کینسر سرجری اور قوت مدافعت میں کمی سے ان کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے ،شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنمائوں سے رابطہ کیا گیا ہے ،شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی کی منظوری دیدی ہے۔