اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لا ک ڈائون میں نرمی کے بعد شاہراہوں گاڑیوں کا رش بڑھ گیا،شہری ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر فیس ماسک کے سفر کرنے لگے۔پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر رش دیکھا گیا
اور بڑی تعداد میں گاڑیوں میں لوگ سفر کرتے نظر آئے ۔شہری ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر فیس ماسک کے سفر کررہے تھے ۔لاک ڈائون میں نرمی کے بعد گراسری سٹورز، جنرل سٹور اور کریانہ سٹورز کھل گئے،آٹے کی چکیاں، فروٹس سبزی کی دکانیں بھی کھل گئیں،ٹائیر پنکچر شاپس، سپیئر پارٹس شاپس، پٹرول پمپس ، ہوم ڈلیوری چوبیس گھنٹے کے لئے کھول دی گئی،اسلام آباد کی تمام چھوٹی مارکیٹس کھول دی گئیں ،بڑی مارکیٹس میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ،کمرشل سینٹرز، مارکیز، شادی ہال، سینا بدستور بندرہے جبکہ جمنازیم ، پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی ،اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹس میں رش دیکھاگیا۔