راولپنڈی ( آن لائن ) پنجاب پولیس میں پہلی بار خواجہ سرا پولیس اہلکار بھرتی ہو گیا ، آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے بھرتی کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں پولیس سٹیشن میں آنے واکے لوگوں اور خاص طور پر خواجہ سراؤں کے مسائل حل کرنے سے متعلق تربیت دی گئی۔ریم شریف تعیناتی راولپنڈی کی خواتین پولیس سٹیشن میں کی جائے گی۔
انہیں وہی یونیفارم دیا جائے گا جو خواتین پولیس اہلکاروں کو دیا جاتا ہے۔ ریم شریف جینڈر کے حقوق کیلئے بھی بہت سرگرم رہے ہیں، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ راولپنڈی کے اس ضلع میں خواجہ سراؤں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن و سابق بے نظیر بھٹو نے راولپنڈی میں پہلا خواتین پولیس ٹیشن بنا یا گیا تھا اس کہ علاوہ ہر پولیس ٹیشن میں بنانے کی منظوری دی گئی۔