کراچی (این این آئی)قطر میں پھنسے 252 پاکستانی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے، جناح ٹرمینل پر مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو کم از کم 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ منتقل کر نے کا فیصلہ کیا گیا، مسافروں کیلئے ناردرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں سرکاری قرنطینہ بنایا گیا ۔ذرائع کے مطابق قیام اور کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔