لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد قومی اسمبلی کے دو اہم رہنما بھی کرونا کا شکار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محمود شاہ اور گل ظفر خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ۔ ارکان قومی اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کل کئے گئے تھے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر سیلف آئسولیٹ کر لیا۔ویڈیو بیان میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھا بظاہر کوئی علامات نہیں ہیں مگر ٹیسٹ مثبت آیا جس پر خود کو اپنی رہائش گاہ پر سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کےمطابق ڈپٹی اسپیکر 28 اپریل کو دبئی سےواپس وطن پہنچے تھے ۔ دبئی سے واپس پہنچ کر کورونا ٹیسٹ بھی لیب سے کرائے تھے۔ دوست مزاری ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر قرنطینہ سے گھر روانہ ہو گئے تھے۔ دوست مزاری نے اپنی خیریت کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو اپنی خیریت کے حوالے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔