اسلام آباد (این این آئی)فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرمینل سرک جانے کے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6 لاؤنج سے اے1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ۔پی آئی اے کی پرواز پی کے701 کو بھی ٹرمینل
نمبر7پر لگا دیا گیا تھا، پرواز پی کے701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا،19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔