لاہور( این این آئی)قومی ائیر لائن کے مزید پانچ ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ،لاہور ،کراچی اوراسلام باد کے بعد کوئٹہ میں بھی پی ائی اے کے پانچ ملازمین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔پی آئی اے کے جی ایم میڈیکل سروس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ اسٹیشن پر
22 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے پانچ ملازمین متاثر نکلے ہیں ،تمام ملازمین کو سیلف قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ،بعد میں مزید ملازمین کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔پی آئی اے کوئٹہ بکنگ آفس اور دیگر دفاتر میں کام کر نے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔