لاہور( این این آئی )سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی کو ڈریم آل رائونڈر جوڑی قرار دیدیا۔8لاکھ سے زیادہ صارفین نے پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور
شاہد آفریدی کو آل رائونڈرز کی کیٹگری میں اپنی پسندیدگی کا ووٹ دیا۔ موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی آل رائونڈرز کی جوڑی کے حوالے سے رائے دی ۔شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی،عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی کو تیسرے نمبر پر پسندیدہ ٹھہرایا گیا۔