بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ وہ طبی نظام میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں عیاں ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے نظام میں اصلاحات لائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب وزیر لی بِن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی یہ وبا ہمارے ملک کے نظامِ حکمرانی اور ہماری حکمرانی کی صلاحیت کے لیے سب سے
بڑا امتحان ہے، اور اس نے بڑی وباں پر ہمارے ردِ عمل اور عوامی نظامِ صحت میں موجود خامیوں کو عیاں کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کمیشن وبا کے انسداد اور اس پر قابو پانے کے نظام میں اصلاحات کر کے اسے جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین اہم ٹیکنالوجی پر تحقیق میں اضافہ، طبی انشورنس کو بہتر بنانا، اور ہنگامی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔