اسلام آباد (این این آئی)چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، سات رکنی ٹیم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں پاکستان کے ڈاکٹروں کی مدد کرے گی اور انہیں رہنمائی بھی فراہم کریگی۔ چین کے شہر شنگھائی سے پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی اسکریننگ بھی ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق چین کے
طبی ماہرین کو قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد اسلام آباد میں مختص کیے جانے والے ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے چینی ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم اس سے قبل 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔طبی ساز و سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والی ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہوانگ کونگژن کر رہے تھے۔