پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

” جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا، یہ پیسہ جعلی اکاونٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہے،وفاقی وزیر مراد سعیدنے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے نشتر برسا دیئے

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ‏پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے،جونیئر زرداری بتائیں، راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے

باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیے،صحت کی سہولیات،روزگار کے تحفظ،ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کی سہولیات کے لیے کل 1200 ارب کا پیکج وفاق نے دیا، لیکن ‏پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے،‏اب جونیئر زرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدارا یہ پیسہ جعلی اکاونٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہے،سندھ میں صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر جعلی اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں،عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے،حادثاتی چیئرمین صاحب!بیانات نہیں عوام کو سہولیات دو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…