ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 2 ہزار نئے کیسز، اموات 600 سے تجاوز کرگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہزار 954 ہوگئی ،اموات 611 تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ملک میں وائرس سے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے مارچ کے مہینے میں ایک ہندسے میں ہونے والی اموات کا

اضافہ اپریل کے مہینے میں دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا ۔ جمعہ کو ملک کے مختلف حصوں سے نئے کیسز کے آنے کی تصدیق ہوئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 598 نئے کیسز اور 5 اموات سامنے آگئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 5532 ٹیسٹ کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ان ٹیسٹ میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 598 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 9691 تک پہنچ گئی۔مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں مزید 5 اموات بھی ہوئی جس کے بعد یہ تعداد 176 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں مزید 838 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 33 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق مزید ایک مریض کے انتقال کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 183 ہوگئی۔ادھر خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 371 کیسز اور 12 اموات کا اضافہ ہوا۔صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 327 ہوگئی۔بتایاگیا کہ صوبے میں مزید 12 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 221 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن تیزی سے بڑھ رہی ہے

اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 37 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین میں 37 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 521 سے بڑھ کر 558 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے 151 نئے مریضوں کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1873 ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں کورنا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 822 ہے جبکہ 222 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں مزید 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 388 سے بڑھ کر 394 ہوگئی۔ادھر اس وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…