جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی،بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی نما کارروائی ،کتنے لاکھ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہو گئے

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سائٹ کے علاقے نیوگلشن لیبر کالونی میں بغیر نمبر پلیٹ کی ایک پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار ڈکیتی نما کارروائی کرکے لگ بھگ چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، حراست میں لیے گئے دکاندار کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔سائٹ بی ایریا تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر زوار حسین کے مطابق یہ پولیس موبائل ان کے علاقے کی نہیں ہے بلکہ نامعلوم نمبر پلیٹ کی یہ گاڑی کسی

اور علاقے سے یہاں آئی ہے اور ٹارگٹڈ واردات کی گئی ہے۔ڈکیتی طرز کی کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس موبائل میں سوار اہلکار نیو گلشن لیبر کالونی کی مقامی مارکیٹ میں آئے اور ایک دکان میں گھس گئے۔دکان کے مالک جاوید اختر کے مطابق چہرے چھپائے ہوئے پولیس اہلکاروں نے دکان کی تلاشی لی اور ان کے بھائی نوشاد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور دکان سے تین لاکھ روپے لوٹ لیے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار تین لاکھ روپے کی گڈیاں اٹھاتے اور اپنے ساتھ لے جاتے نظر آرہے ہیں۔نوشاد کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ان کے بھائی کو بھی حراست میں لیا تاہم اسے کچھ دور لے جا کر چھوڑ دیا اور اس کی جیب میں موجود 90 ہزار روپے بھی نکال لیے۔ جاوید نے سائٹ تھانے میں تحریری رپورٹ درج کرادی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے زوار حسین نے بتایاکہ رات کو دو بجے کے قریب نامعلوم پولیس موبائل پر چار نامعلوم پولیس اہلکاروں کی جانب سے نیو گلشن لیبر کالونی میں دائود کولڈ ڈرنک شاپ میں داخل ہونے اور نوشاد نامی شخص پر تشدد کرنے اور پیسے لینے کے حوالے سے تھانہ سائٹ بی میں ایف آئی آر نمبر 128/2020 زیر دفعہ 392/34 ت پ برخلاف نامعلوم چار پولیس اہلکاروں کیدرج کر کے تفتش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔ کراچی پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی جانب سے یہ پہلی واردات نہیں ہے بلکہ آئے روز اس طرح کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…