بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

’’کورونا سے جاں بحق اہلکار کو شہید کا درجہ ‘‘

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی جانب سے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو گزشتہ روزخط لکھا گیا ہے۔خط میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کے

ذریعے حکومتِ سندھ سے سفارش کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ فیلڈ اور دفاتر میں آنے والے درجنوں اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہید کا درجہ ملنے سے اہلکار کے اہلِ خانہ کو شہید کوٹے کی مراعات حاصل ہوں گی، پولیس شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے شہید کے خاندان کے ایک فرد کو پولیس میں نوکری دی جاتی ہے، جبکہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یا اہلِ خانہ کو تنخواہ بمعہ مراعات دی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ خط کے ساتھ 21 مارچ 2018 کو جاری کیے گئے آرڈر کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…