عارف والا(آن لائن) خفیہ اداروں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کا چھاپہ 10 ہزار من گندم ذخیرہ برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کنڈکانوجواں میں خفیہ ادارے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ممتاز جوئیہ کے گودام سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 10 ہزار من گندم برآمد کرلی مانیٹرنگ ٹیم نے ذخیرہ کی گئی دس ہزار من گندم کو محکمہ پاسکو کی تحویل میں دے دیا گیا ۔